41

ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران کے دوران خطاب کرتے ہوئے تجارت کے فوائد پر زور دیا اور ساتھ مثال دیتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد جرمنی اور جاپان نے اپنی سرحدوں پر مشترکہ صنعتیں لگائیں ۔

عمران خان کی جانب سے یہ بیان دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ادھم مچ گیا ہے اور حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے تاہم حکومتی وزراءکی جانب سے اس کی وضاحت بھی کی گئی لیکن اب بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں کود پڑی ہیں اور انہوں نے کہاہے کہ ” کیا ہم وزیراعظم آفس کو لید ر جیکٹس کی جگہ نقشے تحفے میں دے سکتے ہیں “۔

اس کے کچھ دیر بعد ریحام خان نے ایک اور پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” تاریخ کیا جغرافیہ بھی نیا بن جائے گا ، جو کپتا ن کو لائے ہیں ، جغرافیہ تبدیل ہونے کے متعلق اچھی طرح واقف ہیں اس لیے کپتان نے جو کہا سچ کہا ۔“

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے، جب آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر داخلہ دے گی تو ایسا ہی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں