87

قومی کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی اس وقت کہاں ہیں؟

قومی کرکٹر آصف علی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں مگر ان کا دل امریکہ میں ہو گا کیونکہ ان کی بیٹی کینسر کے علاج کی غرض سے وہاں چلی گئی ہیں۔

آصف علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر سے نبردآزما ہے اور ہم اسے علاج کی غرض سے امریکہ لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نور فاطمہ کیلئے صرف ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کرنے پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے بیٹی کیلئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ آصف علی نے بیٹی کی بیماری کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچوں میں حصہ لیا تھا اور ان کے اسی ہمت و حوصلے کی داد دیتے ہوئے ڈین جونز پریس کانفرنس کے دوران جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے تھے اور آبدیدہ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں