46

صدر ڈاکٹر عارف علوی کاجسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس فرخ عرفان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی جاری تھی،گزشتہ سماعت پر جسٹس فرخ عرفان کے استعفے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کیا گیا تھا جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فرخ عرفان کیخلاف کونسل کی کارروائی ختم کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں