35

شیریں مزاری میدان میں آ گئیں

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران کے دوران اپنے خطاب میں تجارت کے فوائد بیان کرتے ہوئے مثال دی کہ جنگ عظیم دوئم میں لاکھوں لوگ قتل ہوئے جس کے بعد جرمنی اور جاپان نے اپنی سرحدوں پر مشترکہ صنعت لگائی تاہم عمران خان کے اس بیان پر خوب ہنگامہ مچا اور اب اس کی بازگشت قومی اسمبلی بھی پہنچ گئی ہے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فرانس اور جرمنی کہنا چاہ رہے تھے لیکن ان کی زبان پھسل گئی اور وزیراعظم کا آدھا جملہ دھرایا جارہاہے ۔تاہم قومی اسمبلی میں آج اچھی خاصی گرما گرمی دیکھی گئی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑیں اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی میں تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن کی جانب سے ” گو بے بی گو “ کے نعرعے لگائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں