83

ہیپاٹائٹس کے شکار شاداب خان اب کہاں جا رہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کے علاج کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کیساتھ ان کی ملاقات طے کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کے علاج کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہیں جس کے باعث وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں ان کی شمولیت بھی صحت یابی پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ بورڈ نے شاداب خان کے خون کے ٹیسٹ کئے ہیں جن کے مطابق بدقسمتی سے وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔

پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور واحد ٹی 20 کیلئے ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنا دیا ہے جبکہ ورلڈکپ میں شاداب خان کی شمولیت کیلئے ان کی جلد از جلد صحت یابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں