43

عمران خان کے معاون افتخار درانی میدان میں آ گئے

وزیراعظم عمران خان نے ایران میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد جرمنی اور جاپان نے سرحدوں پر مشترکہ صنعتیں لگائیں تاہم اس بیان پر سوشل میڈیا پر خوب ادھم مچا جبکہ بلاول بھٹو سمیت کئی افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اس شور غل کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہاہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں ؟ ، وزیراعظم نے کہاہے کہ جرمنی اور جاپان نے اپنے سرحدی علاقوں میں مشترکہ صنعتیں لگائی ہیں ، حادثاتی چیئرمین صاحب دیگر نام نہاد دانشورروں کی طرح آپ کے پلے بھی کچھ نہیں پڑا ،قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں