44

سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی

ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں تاہم ایسے میں سٹاک ایکسچینج سے بھی پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ آج صبح کاروبار کے آغاز کے بعد 100 انڈکس مسلسل منفی رجحان کا شکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 901 کی سطح پر تھا تاہم اس میں صرف چار پوائنٹس کا ہی اضافہ ہوا اور 36 ہزار 905 کی سطح پر آنے کے بعد منفی رجحان کا شکار ہو گیا ۔ 100 انڈیکس 705 پوائنٹس منفی رجحان کے بعد 36 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کی بڑی رقم ڈوب گئی ہے ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا گیا جس میں فواد چوہدری ، اسد عمر اور وزیر پٹرولیم بھی شامل تھے تاہم اس روز سٹاک مارکیٹ میں یک دم مثبت رجحان پیدا ہوا لیکن اس کے بعد مزید بہتری نہیں آ سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں