99

نیب نے علیم خان کو ایک اور جھٹکا دیدیا

نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

دنیا نیوز کے نمطابق نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں، علیم خان 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں