116

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کا عمل جاری

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔تمام پارلیمانی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو اپنی فنڈنگ کے ذرائع سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی،(ن )لیگ،پیپلزپارٹی نے فنڈنگ کرنے والوں کے نام بتادیئے۔ ایم کیوایم (پاکستان)،جے یو آئی (ف)،جماعت اسلامی اور (ق) لیگ نے بھی فنڈنگ کرنے والوں کے نام بتادیے۔

اے این پی،بی اے پی سمیت دیگر جماعتوں نے تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوادیں۔ الیکشن کمیشن نے 43 غیرمعروف سیاسی جماعتوں کو دوبارہ نوٹس بھجوادیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے فنڈنگ کرنےوالوں کے نام مانگ رکھے ہیں۔

پارلیمنٹ سے باہر 43 سیاسی جماعتوں سے فنڈنگ کرنے والوں کے نام مانگے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں