101

میر حمزہ نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ میں سسیکس کاﺅنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے۔

26سالہ میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ کے ساﺅتھ گروپ میں سر ے کاﺅنٹی کے خلاف سسیکس کے لیے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 9 اوورز میں43رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں،یہ کسی بھی باﺅلر کی جانب سے سسیکس کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین باﺅلنگ پرفارمنس ہے،سرے نے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں پر274رنز سکور کیے، بین فوکس64،ول جیکس56 اورمار ک سٹون مین 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،سسیکس کاﺅنٹی نے مطلوبہ ہدف48.1اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سسیکس کی جانب سے لیوک رائٹ نے69رنز کی اننگز کھیلی جب کہ مین آف دی میچ ڈیوڈ ویئز نے81گیندوں پر14چوکوں کی مدد سے92رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

سرے کی جانب سے ٹام کیرن نے 3جب کہ مورنے مورکل اور گیرتھ بیٹی نے 2،2شکار کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں