83

غلام سرور خان نے ہوابازی کی وزارت لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں بڑے پیمانے پررد و بدل کرتے ہوئے اہم تبدیلیاں کیں جن میں فواد چوہدری ، اسد عمر اور وزیر پٹرولیم غلام سرور بھی شامل ہیں تاہم ابتدائی طور پر غلام سرور دوسری وزارت لینے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب انہوں نے وزیراعظم کا فیصلہ قبول کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ غلام سرور سے وزارت پٹرولیم واپس لیتے ہوئے انہیں ہوا بازی کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور وہ پیر یا منگل کے روز عہدہ سنبھالیں گے ۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے دوسری وزارت لینے سے انکار کر دیا گیا تھا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا جسے قبول کر لیا گیا اور ڈاکٹر عبدالحفیظ کو مشیر خزانہ تعینات کر دیا ہے اور انہوں نے بھی اپنی ذمہ داری سنبھا لی ہیں جبکہ آج انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں