98

میراکوئی مسئلہ نہیں،کافی اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی امید ہے مزید نہیں ہو گی،شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ تحریک انصاف کی پارلیمانی رہنماﺅں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے، وزیر ریلوے شیخ بھی بنی گالہ پہنچ گئے۔

اس موقع پر صحافی کے سوال ”وفاقی کابینہ میں ردوبدل ،آپ کو کوئی پیغام ملا؟شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ،باقی وزراءکو تبدیل کیا گیا،کافی اکھاڑ پچھا ڑ ہو گئی امید ہے مزید نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں وزارتوں کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پربات چیت ہو گی ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔وزیراعظم حکومتی ترجمان کو اہم ہدایات دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں