64

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری میں بھی ٹھن گئی،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور چیف سکریٹری کے درمیان ٹھن گئی ہے اور دونوں نے ایک ہی عہدے پر اپنے اپنے افسر تعینات کر دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرحت عباس کو چیئرمین ٹیوٹا تعینات کیا اور اسی دن چیف سیکریٹری پنجاب نے طاہر خورشید کو چیئرمین ٹیوٹا تعینات کر دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان ٹھن گئی ہے ۔سینئر تجزیہ کار احمد عارف نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دراصل وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پور اتر ہو لیکن وہ پنجاب کی عوام اور سیاست کی توقعات پر پورانہیں اتر رہے ہیں ۔طاہر خورشید کمشنر ڈی جی خان رہے ہیں ، کل کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس دوران ان کے چار وزیروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی کیونکہ رمضان کا ایک پیکج دیا گیاہے جس پر کئی وزراءنے کہا کہ یہ کرپشن کا بازار ہو گا نہ کہ رمضان بازار ، یہ آپ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

احمدعارف نے کہا کہ عثمان بزدار نے وزراءکی بات سننے کی بجائے ان سے کہا کہ آپ طاہر خورشید کی بات سنیں ، چیف سیکریٹری نے بھی تاثرات ظاہر کیے کہ آپ کس قسم کا پیکج لے کر آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ان کو چیئرمین ٹیوٹا کیوں مقرر کر دیا گیا ہے اور چیف سیکریٹری نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے ۔کابینہ کے اندر بھی طاہر خورشید کے بارے میں تحفظات موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں