65

وفاقی حکومت کابیرون ملک 42ٹریڈ افسران تعینات کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک 42ٹریڈ افسران تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے، وزارت تجارت نے تعیناتی شروع کرنے کےلئے سمری تیارکرلی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک 42ٹریڈ افسران تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے وزارت تجارت نے تعیناتی شروع کرنے کےلئے سمری تیارکرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار ملک سے باہرامیدواروں کا تحریری امتحان لینے کی تجویزہے،اسلام آبادسمیت واشنگٹن ،برسلز،دبئی میں تحریری امتحان لینے کی تجویزہے،وزارت تجارت نے تحریری امتحان کیلئے آئی بی اے کو شارٹ لسٹ کرلیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تحریری امتحان کیلئے آئی بی اے کوالگ سے فیس ادا کی جائےگی،آئی بی اے کو اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلئے 34لاکھ روپے اداکئے جائیں گے،ٹریڈافسران کو 3سال کیلئے بیرون ملک تعینات کیاجائے گا،بیرون ملک تعینات42ٹریڈ افسران کی مدت رواں سال جون میں ختم ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت تعیناتی کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کوبھجوائےگی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹریڈ افسران کی تعیناتی شروع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں