69

نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت کردی

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں،آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کاعمل تیز کیا جائے گا، سالانہ بجٹ 24 مئی کو پیش کیاجا سکتا ہے ۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزارت خزانہ میں معاشی صورتحال پر بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں،آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھاناچاہتا ہے، آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کاعمل تیز کیاجائےگا،مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن جلد پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف مشن ہیڈسے آج بات کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں