81

پرویز خٹک بھی وزیراعظم سے ’ناراض‘ ہوگئے

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کئی وزراءکی طرف سے ناراضگی کے اظہار کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور اب اس میں تازہ اضافہ پرویز خٹک نے کیا جنہوں نے وزارت داخلہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

آپ نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور وزیردفاع پرویز خٹک نے بریگیڈیئرریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرداخلہ بنانے پر تحفظات کا اظہارکردیااورپارٹی کے ایک سینئر رہنما سے شکوہ کیا کہ عمران خان نے مجھے وزیرداخلہ بنانے کا وعدہ کیا تھا،ان حالات میں کوئی اختلاف نہیں چاہتا لیکن اختلاف رائے کا اظہار ضروری ہے ،پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھلانا درست رویہ نہیں۔

پرویز خٹک کے اس شکوے پر سینئر رہنما نے وزیردفاع کو جواباً کہا کہ آج آپ کی ملاقات ہوگی اور وزیراعظم سے میرے سامنے بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق آج بنی گالہ میں کابینہ کا اجلاس ہونے جارہاہے اور اس موقع پر وزیردفاع کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوگی جس دوران پرویز خٹک وزارت داخلہ کے معاملے پر وزیراعظم سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں