111

”یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے“ شعیب ملک

پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے اور امید ہے کہ میں اچھی کارکردگی دکھاﺅں گا۔

میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ کھلاڑی پر ایسا وقت بھی آتا ہے جب وہ اپنا بہترین نہیں دے سکتا مگر تنقید کرنے والوں کے ذاتی ایجنڈے بھی ہوتے ہیں اور ایسے لوگ جب کہیں مل جاتے ہیں تو ان سے خود بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے سب کھلاڑی پرفارمنس نہیں دیتے البتہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے اور امید ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں