77

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شاندار کام…

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے دورے میں صدر مملکت کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور بہو بھی ہمراہ تھے جہاں ان کو تحائف سے نوازا گیا، صدر مملکت نے دورہ سعودی عرب میں ملنے والے تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادیئے، رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف کی مالیت 4 کروڑ70 لاکھ 75 ہزار روپے ہے جوسرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے ہیں ۔

دورے کے دوران صدر مملکت کو ایک کروڑ75 لاکھ کی گھڑی ،ان کی اہلیہ کو 83 لاکھ روپے مالیت کا ہارجبکہ ان کی بیٹی کو 55 لاکھ پورے کی گھڑی تحفے میں میں ملی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں