76

وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پر ایران جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پر ایران جائیں گے ۔حکومتی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پر ایران جائیں گے ۔وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراءبھی جائیں گے ،وفاقی وزیر میں شیریں مزاری،علی حید رزیدی، فہمیدہ مرزا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅدشامل ہیں ،چیئرمین انرجی ٹاسک فورس ندیم بابر،زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم ایران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اور ایرانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان مشہد میں بھی قیام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں