72

پشاور، نجی سکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات جاری

محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کو چھٹیوںکی فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی کے نے تمام نجی سکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کا احکامات جاری کردیئے ہیں ،محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلہ میں کیا گیا ہے کہ بچوں کو گرمی اور سردیوںکی چھٹیوں کی فیس واپس کی جائے ،والدین کو سکول سے یونیفارم ،کتابیں اور سٹیشنری خرید نے کا نہیں کہا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ داخلہ فیس کے علاوہ کسی بھی نام سے کوئی اضافی پیسے نہیں لئے جائیں گے ،خلاف ورزی پرسکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں