100

عمران خان کا نیا مشیر پیٹرولیم ندیم بابر 86کروڑ کا نا دہندہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر 86کروڑ کا نادہندہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کے 86 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ندیم بابر قائد اعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں