95

چین کو پاکستان پر اعتماد ہے،چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جینگ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک)کا سفر دونوں ممالک اور خطے کے لئے ترقی لایا ہے،چین کو پاکستان پر اعتماد ہے، وقت کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوتی جارہی ہے،دونوں حکومتوں کے لئے معاشی ترقی اولین ترجیح ہے۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی گوشت کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے کے لیے نئے سافٹ ویئر پیکج کے اجراء کا اعلان
اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب میں چینی سفیر یاؤ جینگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت کریں گے، ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ نئی حکومت کے ساتھ سی پیک کی بہتری کے لیے اقدامات کریں،دونوں ممالک کی وزارتیں بھی آپس میں کام کررہی ہیں، سی پیک کو دونوں ممالک کا خوب ساتھ حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستان پر اعتماد ہے، وقت کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوتی جارہی ہے، سب سے اہم بات دونوں ممالک کا تعلق ہے، دونوں حکومتوں کے لئے معاشی ترقی اولین ترجیح ہے۔چینی سفیر یا جینگ نے کہا کہ 19 ارب ڈالر سے 13 ارب ڈالر کمرشل ذرائع سے آئیں گے، سی پیک پروجیکٹ کے تحت تین بڑے پاور پلانٹس بھی لگائے جائیں گے، ہر ایک پر دو ارب ڈالر سے زیادہ خرچ آئے گا، آئندہ سات سال میں پاکستان سے سی پیک کا ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے سے 7 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے میں سی پیک کے مزید منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی،سی پیک کو ابھی مزید محنت درکار ہے، چین نے گوادر میں 150 بچوں کے لئے سکول تعمیر کیا جسے اب وسعت دے دی گئی ہے اور اب اس میں 500 سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 سے زائد چینی کمپنیاں سی پیک پر کام کررہی ہیں، نئی حکومت کے ساتھ مزید دو بڑے منصوبوں پر کام کرہے ہیں جن میں سوشل اور صنعتی منصوبے شامل ہیں، کپڑے کی 6 صنعتیں لاہور میں قائم کی جارہی ہیں جبکہ سوشل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے،پاکستان کی معیشیت نجی شعبے سے جڑی ہوئی ہے، چین اگلے تین سال میں 20 ہزار اسکولرشپس پاکستانی طلبہ کے لئے فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں