126

’’بی ٹی ایس‘‘نے یو ٹیوب پر 78ملین ویو حاصل کر کے ’’بلیک پنک‘‘کا ریکارڈ توڑ دیا

کورین پاپ بینڈ’’بی ٹی ایس‘‘نے یو ٹیوب پر 78ملین ویو حاصل کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔بی ٹی ایس کے نئے گانے’’بوائے ود لو‘‘نے اپنی ریلیز کے 24گھنٹوں میں 78ملین ویوز حاصل کر کے ریکارڈیوٹیوب کا گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یو ٹیوب کے مطابق بی ٹی ایس کی نئی میوزک وڈیو جس میں امریکی گلوکار پاپ سٹار ہلسے بھی شامل ہیں نے کورین پاپ گرل گروپ’’بلیک پنک‘‘کے گانے’’کل دس لو‘‘اور آریانا گرنڈے کے گانے ’’تھینک یو‘‘کے ریلیز کے چوبیس گھنٹوں میں ویوز کا ریکارڈ توڑا ہے۔

’’بی ٹی ایس‘‘کو اپنے نئے گانے کے ویوز کے ساتھ پسندیدگی کے 2لاکھ کمنٹس بھی موصول ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں