79

”میری یہ شرطیں مانیں“ عبدالحفیظ شیخ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ چھوڑے جانے کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا گیا ہے تاہم انہوں نے چارج سنبھالنے سے پہلے ’شرائط‘ پیش کر دی ہیں جس کے باعث ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے معاشی پالیسی مرتب کرنے کیلئے حکومت سے تمام اختیارات مانگ لئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی دباﺅ قبول نہیں کروں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عہدے پر رکھنے کیلئے ان کی شرائط ماننے کا فیصلہ کیا گیا تو انہیں پورا کرنے اور نوٹیفکیشن جاری ہونے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ابھی اپنے رفقاءاور قریبی لوگوں کیساتھ مشاورت کرنی ہے کہ جو اختیارات وہ مانگ رہے ہیں کیا وہ انہیں دئیے پائیں گے یا نہیں اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں