78

صدرِ مملکت نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔جس کا جوائنٹ سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔جب کہ عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا تھا۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ کی زندگی پر نظر ڈالیں تو علم ہو گا کہ وہ اس سے قبل پاکستانکے وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں