85

اس سال رمضان بازار لگائے جائیں گے ؟

پنجاب کی کابینہ نے اجلاس کے دوران نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کر لیا ہے جبکہ صوبے میں رمضان کے دوران دو ہزار دستر خوان اور 309 رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے سستے بازار لگانے سے متعلق معاملہ زیر غور آیا اور 309 بازار پورے صوبے میں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور اشیائے خوردو نوش مارکیٹ میں 15 روپے تک سستی ملیں گی تاکہ لوگوں کو سحر و افطار میں صحت مند غذائیں حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ آئے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں 35 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان میں پہلے سے زیادہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اس سال رمضان المبارک کے خصوصی بازاروں میں 9 سے 12 ارب روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی ۔

کابینہ اجلاس میں سبسڈی سے متعلق وزیر صنعت و تجارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو کہ دو روز میں رپورٹ پیش کرے گی تاہم اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے واٹر کمیشن بورڈ کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ اجلاس میں طالب رضوی کو بینک آف پنجاب کا نیا سربراہ بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں