73

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کی وزیراعظم سے ملاقات ،

وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ ٹیم کا جذبہ کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتاہے اور چیمپئنز منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور ٹیم مینجمنٹ بھی شریک تھی ل۔ ملاقات میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کے سفیر ہیں اور قوم کی توقعات آپ سے وابستہ ہیں ، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ، اپنی صلاحیتوں اور طرز عمل سے ملک کا نام روشن کریں ۔عمران خان نے اپنے کرکٹ کے تجربات بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیے اور کہا کہ پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” کپتان میچ جیتنے کیلئے اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتا ہے ، پلیئرز کو نکالتا ہے اور متبادل لا تا ہے تاکہ قوم کیلئے جیت حاصل کر سکے۔“یاد رہے کہ فواد چوہدری کا محکمہ اطلاعات و نشریات سے تبدیل کرتے ہوئے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیدی گئی ہے جبکہ اسد عمر نے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے اس کے علاوہ وزیر پٹرولیم کا بھی قلمدان تبدیل کر دیا گیاہے ۔ فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں