80

صوبائی کابینہ نے طالب رضوی کی تقرری کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کے صدر/چیف ایگزیکٹوآفیسر کے عہدے پر طالب رضوی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ بینکنگ کی دنیا میں طالب رضوی کو پیشہ وارانہ طور پر مستند گردانا جاتا ہے اور وہ اچھی شہرت کے مالک ہیں، بینکنگ کے حلقوں نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق جمعہ کو ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 35نقاطی ایجنڈے کی منظوری دی جس کے بعد کابینہ ممبران نے فیصلہ کیا کہ رمضان کے دوران شہریوں کو مزید سبسڈی دی جائے گی اور اس ضمن میں وزارت تجارت کے ماتحت ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ اسی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے طالب رضوی کو پنجاب آف پنجاب کا صدر بنانے کی بھی منظوری دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں