80

قلمدان کی تبدیلی کے بعد فواد چوہدری کا پہلا ٹوئیٹ سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزراءکے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں تاہم اسد عمر نے کابینہ میں کوئی بھی وزارت لینے سے انکار کر دیاہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ دیدیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لمبی خاموشی کے بعد اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنا آج کا پہنا ٹویٹ کر دیاہے جس میں انہوں نے جہلم میں بنیادی مرکزصحت کی تزین و آرائش سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی اور ساتھ پیغام بھی درج کیا ۔ فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ جہلم میں بنیادی مرکزی صحت ، رول ہیلتھ سینٹر اور تحصیل ہیڈکواٹرز کی تزین آرائش کر دی گئی ہے ۔

فواد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بتایا گیاہے کہ احمد آباد ، دارا پرُ ، جی یو سنگھ ، جگو یاریالہ ، پڈوری میں واقع بنیادی مرکز صحت کی تزین و آرائش کا کام مکمل ہو گیاہے جبکہ اس کے علاوہ دینہ میں واقع رول ہیلتھ سینٹر کو بھی بہترین بنا دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں