76

خوشخبری ، پاکستان کے بڑے شہر میں سے تیل نکل آیا

وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے پر وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کر دیا ہے تاہم اسد عمر نے تو کابینہ ہی چھوڑ دی ہے جبکہ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کر دیا گیاہے تاہم اس ہنگامے میں ایک خوشخبری یہ بھی آئی ہے کہ راولپنڈی میں سے تیل نکل آیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ راولپنڈی میں سے تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں میں سے یومیہ 372 بیرل تیل نکل رہاہے ۔ یاد رہے کہ دوسری جانب معروف کمپنی ایگزون پاکستان کے سمندر میں تیل کی تلاش کیلئے ڈرلنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی قوم کو خوشخبری بھی سنائیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کیے جانے والی تبدلیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات و نشریات اور ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ تعینات کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں