48

بیو ی کی فرمائشیں پو ری نہ کرنے پر محنت کش کو خوب سزا بھگتنا پڑی

بیو ی کی خوا ہشات پو ری نہ کرنے کی محنت کش کو خوب سزا بھگتنا پڑی،منشیات برآمدگی ڈال دی جبکہ اسکی ما ں ظلم برداشت نہ کر سکی اور دنیا چھو ڑ گئی۔

روزنامہ 92نیوز کے مطا بق کینڈاکا لو نی چو نیا ں قصور کا رہا ئشی محمد سجا د جو چنگ چی رکشہ چلا کر گھر وا لو ں کی کفا لت کر تا تھا مگرغربت کی وجہ سے بیو ی حنیفا ں کی نت نئی فرما ئشیں پو ری کرنے کی سکت نہیں رکھتا تھا۔جس پربیو ی نے قصور فیملی کو رٹ سے اس کیخلا ف تقر یبا اڑھا ئی لا کھ روپے کی ڈگری حا صل کی۔غریب سجاد ڈگری کے پیسے ادا نہ کر سکا جس پر عدا لت نے اسے 12 جون 2018ءکو قصور جیل بھیج دیا۔

بیو ی نے مبینہ طور پر لا ہو ر سبزہ زار پو لیس کے سب انسپکٹر شہزاد سے ملی بھگت کرکے اگلے ماہ کی 7 تاریخ کو ایک ایف آ ئی آر درج کرا ئی جس میں سجا د سے سبزہ زار کے علا قہ میں منشیا ت برآمد ہو نا تحر یر کیا گیا جبکہ سجا د ڈسٹر کٹ جیل میں بند تھا۔ بیو ہ ما ں نے گھر کا ساما ن بیچ کر سجاد کی 23 اکتوبر 2018ءکو ضما نت کرا ئی۔ چند روز بعد ہی سبزہ زار پو لیس کے سب انسپکٹر سمیت 10اہلکا ر گھر آ ئے اور زبر دستی سجا د کو مذکورہ جھو ٹے مقدمہ میں اٹھا کر تھا نہ لے گئے اور پھر اسے کیمپ جیل بھیج دیا گیا۔گھر میں بیٹے کی رہا ئی کیلئے بیچنے کو کچھ نہ تھا ،ماں محلہ داروں اور رشتہ داروں سے ادھا ر لیکر 6ما ہ تک سبزہ زار پو لیس اور کو ٹ کچہری کے چکے لگا تی رہی۔

ہا ئیکو رٹ کے وکیل وقا ص خورشید نے بغیر فیس لئے سجاد کی ضما نت کرادی ،پھر بھی بیٹے کی پو لیس سے جا ن بخشی نہ ہوئی تو ماں صدمہ سے انتقال کرگئی۔ سجا د کی جا نب سے ما رچ 2019میں سی سی پی او لا ہو ر کو سبزہ زار پو لیس کے کا رنا مے کیخلا ف دی ،تاہم تا حا ل جھو ٹا مقدمہ درج کر نیوالی پو لیس کیخلا ف کو ئی کا رروا ئی عمل میں نہیں لا ئی گئی،سی سی پی او شکا یا ت سیل کا کہنا ہے کہ انکو ائر ی چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں