118

وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد6 وفاقی وزیروزراءکی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے،غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور اعجاز شاہ کی وزارت تبدیل کی جائیں گے ،صاحبزادہ محبوب سلطان ،علی امین گنڈاپور اور فیصل واوڈا کی وزارت بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متعددوزرا ءنے اپنی وزارت بچانے اورکابینہ میں رہنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرخزانہ کا چارج دیدیا گیا۔وزیر توانائی عمر ایوب خزانہ کے معاملات بھی دیکھیں گے ۔اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو عمر ایوب کو وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کیا تھا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرخزانہ کا چارج دیدیا گیا۔وزیر توانائی عمر ایوب خزانہ کے معاملات دیکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں