93

سری لنکن بورڈ نے ورلڈکپ 2019ءسے پہلے ہی ملنگا کو زوردار جھٹکا دیدیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے ملنگا سے ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کپتانی چھین کر ڈیموتھ کرونارتنے کو کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ حتمی سکواڈ کا اعلان بھی آج کر دیا جائے گا۔

ڈیموتھ کرونارتنے نے 2015ءکے میگاایونٹ کے بعد سے اب تک ایک بھی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا لیکن وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی جیت حاصل کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بنی۔

دوسری جانب اسی دورے کے دوران لاستھ ملنگا سری لنکن ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے مگر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان سے ٹیم کی قیادت ہی چھین لی گئی ہے جبکہ ورلڈکپ سکواڈ کے حتمی اعلان کیلئے سری لنکن بورڈ کی میٹنگ جاری ہے جس کے بعد آج کسی بھی وقت اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں