112

وزیراعظم 21 اپریل کوایران،25 اپریل کوچین جائیں گے،دفتر خارجہ

پاکستان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کاہاتھ کئی بارثابت ہوا، کلبھوشن سمیت دیگربیرونی ہاتھ دنیا کے سامنے بے نقاب کیے،حالیہ دھماکوں میں ایسی صورتحال ہوئی تومعاملہ پھراٹھائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 21 اپریل کوایران،25 اپریل کوچین جائیں گے،وزیراعظم کے دورہ ایران میں دوطرفہ معاملات پربات ہوگی،ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کریں گے،انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بہت کام کرلیاہے،گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کے اقدامات تسلی بخش ہیں،مسعوداظہرسے متعلق فیصلہ دباؤ نہیں،قومی مفادمیں ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کاکام کررہاہے، بات چیت ہی افغانستان میں امن کاحل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکااورطالبان مذاکرات کے آخری 2ادوارابوظہبی میں ہوئے،پاکستان نے مذاکرات کے آخری 2ادوارمیں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے،بھارت نے 13سالہ لڑکے اورطالبعلم سمیت 4کشمیریوں کوشہیدکیا، پاکستان بھارتی مظالم کی مذمت کرتاہے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے انتظامات کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری مذاکرات میں پل تعمیرسمیت اہم امورزیرغورآئے،پاکستان گرونانک کے 550 ویں جنم دن پریادگاری ٹکٹ جاری کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں