82

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ’رنگ ساز گلوکار‘ کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا کچھ بھی کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے اور چند منٹوں میں ہی کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے یا پھر کسی کی زندگی اجیرن بھی کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا کے باعث بہت سے عام افراد شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے جس کی ایک مثال ارشد خان ہیں جن کی چائے کے ٹھیلے پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وہ شوبز کی دنیا میں جا پہنچے اور اب محمد عارف، جی وہی رنگ ساز جن کی شاندار آواز نے انہیں سوشل میڈیا پر شہرت دی، نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

محمد عارف ایک گھر میں دیوار رنگنے کا کام کر رہے تھے کہ انہیں گانا گانے کی فرمائش کی گئی اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور یوں محمد عارف گلوکارہ آئمہ بیگ تک جا پہنچے جنہوں نے انہیں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جبکہ بھارتی گلوکار سونو نگم نے بھی ان کی خوب تعریف کی۔

سونو نگم نے کہا کہ محمد عارف ابھی سے ہی بھارت میں بھی خاصا مقبول ہو گیا ہے اور اب بس میوزک کی تھوڑی سی تعلیم اسے ایسا شخص بنا دے گی جسے لوگ دیکھنا پسند کریں گے، خدا اس کی مدد کرے۔ اور اب محمد عارف نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا ہے جس کا نام ہے ”ٹھوکو تالی“ اور اس گانے کو انہوں نے بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی شخصیت اور امن پسندی کے نام کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں