559

سرکاری ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبات کے لئے احتجاج

عمرکوٹ ضلع بھر کے مختلف سرکاری سول ہسپتالوں میں آج دوسرے روز بھی پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حصول کےلیے احتجاج اور اوپی ڈی کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری او پی ڈی بند ہونے کے باعث غریب مریض شدید پریشان حکومت ہمارے جاہز مطالبات فوری تسلیم کریں .

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع کے چاروں تعلقوں عمرکوٹ ،سامارو،پتھورو،اور کنری کے سول اور تعلقہ ہسپتالوں میں آج دوسرے روز بھی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہا .اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے صدر انیس نوہڑی، راجہ ہیمرانی، قربان، سید مسلم شاہ، نوازسومرووغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے جاہز مطالبات جن میں %30فیصد ہیلتھ پروفیشنل الاونئس ،سروس اسٹکچر ،ریکوری لیٹر کا خاتمہ ،سن کوٹا کی بحالی سمیت پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے تمام جاہز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیےجائیں .

دوسری طرف پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتجاج اور او پی ڈی کے بائیکاٹ سے دوردراز گاؤں گوٹھوں سے آئے ہوئے غریب مریضوں کو علاج معالجے میں شدید پریشانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ ایمرجنسی میں ہم مریضوں کو چیک اپ کررہے ہیں مریضوں کو ادویات وغیرہ دی جاری ہے مریضوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاہز مطالبات تسلیم کریں تاکہ مریضوں کو اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے .

اپنا تبصرہ بھیجیں