53

ضمانت میں توسیع ملتے ہی حمزہ شہباز شریف نے دبنگ اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں، عمران نیازی کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں، مہنگائی غریبوں کی کمر توڑ رہی ہے، اللہ حکمرانوں کو عقل عطاءفرمائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ سے ڈرتا ہوں عمران نیازی کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا اور اللہ سے ڈرتے ہوئے ہمیشہ یہ کہتا رہوں گا کہ میرا دامن صاف ہے اور جو کچھ بھی کیا وہ ملک کے قانون کے مطابق عین مطابق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے اور پیشوں سے نہیں ڈرتا اور اللہ تعالیٰ مجھے سرخرو کرے گا، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔ مجھے فکر یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت دم توڑ رہی ہے اور نیازی کے کھلنڈرے پن نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی غریبوں کی مزید کمر توڑے گی، میری دعا ہے کہ اللہ ان حکمرانوں کو عقل عطاءفرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں