53

یو اے ای پاکستان کو 18 شیر تحفے میں دے گا

یو اے ای محکمہ وائلڈ لائف پاکستان کو 18 شیر تحفے میں دے گا، تحفہ یواے ای کے وزیراعظم کی طرف سے بھیجا جائےگا،تحفے میں ملنے والے شیروں میں 4 وائٹ ٹائیگرز،6 بنگال ٹائیگرز اور 8 افریقن لائنز شامل ہیں۔

وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا کہ یو اے ای محکمہ وائلڈ لائف سے 18 شیروں کا تحفہ مل رہا ہے،تحفے میں ملنے والے شیروں میں 4 وائٹ ٹائیگر،6 بنگال اور8 افریقن لائنز شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ شیروں کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا ان کی دیکھ بھال کیلئے انتظامات کر لئے ہیں ،امین اسلم نے کہا کہ شیر آئندہ ہفتے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہو رپہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں