52

وزیراعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین کا دورے کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین کا دورے کرے گا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے دورے کی دعوت چینی صدر نے دی ہے،فورم کاافتتاح چینی صدر 26 اپریل کو کریں گے۔اجلاس میں 40 ممالک کے لیڈران ،100 ممالک کے وفود شرکت کریں گے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم لیڈروں کی گول میز کانفرنس میں بھی شکرکت کریں گے ،وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہوں اور بزنس لیڈران سے بھی ملیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں