53

حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تینوں مقدمات کا جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل نے دلائل دئیے کہ صاف پانی، رمضان شوگرملز اور منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹس جمع کرا دی ہیں، حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب کی مکمل کاپیوں سمیت بہت سارے ریکارڈ کی کاپی بھی نہیں دی گئی اور جو ریکارڈ دیا گیا وہ بھی کل شام کو بھیجا گیا۔ جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز شریف کہاں ہیں؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نےب بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کو روسٹرم پر بلا لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تینوں مقدمات کا جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں