58

امریکہ نے خطرناک فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ، خوشخبری سنا دی

انگریزی ویب سائٹ ” بزنس ریکارڈر “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ امریکہ نے پاکستان کا نام نیشنل سیکیورٹی تھریٹ لسٹ (NSTL) سے خارج کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امریکہ قونصل برائے خارجہ امور نے پاکستان کا نام نیشنل سیکیورٹی تھریٹ سے نکالا ہے ،اس فہرست میں ان ممالک کے نام شامل کیے جاتے ہیں جو کہ امریکہ کے تھینک ٹینک کے نظر یے میں قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہوتے ہیں تاہم امریکی تھینک ٹینک کے مطابق اب پاکستان امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں ہے ۔

نجی انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان کو نیشنل سیکیورٹی تھریٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں