57

آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل 3 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی پولو گراﺅنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل 3 سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردی،آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت کل ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی پولو گراﺅنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل 3 سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردی،نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا،آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت کل ہو گی ۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں