54

غیرت ہو تو آدمی ڈوب ہی مرتا ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے رشوت طلبی الزام سے متعلق کیس میں ڈی جی نیب کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کچھ حیا شرم ہوتی ہے ،غیرت ہوتوآدمی ڈوب ہی مرتاہے،کچھ یہی خیال کریں قومی ادارے سے تعلق ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نیب تفتیشی افسر پر رشوت طلبی الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار عمران نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی افسر ساجد ندیم نے رات2بجے بلڈر کے گھر طلب کیاتھا,وہاں مجھ سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کچھ حیا شرم ہوتی ہے غیرت ہوتوٓدمی ڈوب ہی مرتا ہے،کچھ یہی خیال کریں کہ قومی ادارے سے تعلق ہے ،عدالت نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں