67

نیب نے حمزہ شہباز کےخلاف چارج شیٹ تیارکرلی

قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہبازکی ضمانت خارج کرانے کی تیاری مکمل کرلی ،نیب نے حمزہ شہباز کےخلاف چارج شیٹ تیارکرلی ہے جو پراسیکیوشن تحقیقات سے متعلق عدالت کوآگاہ کرےگی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازمناسب جواب نہیں دے سکے،لیگی رہنما نے تحقیقات میں نیب سے تعاون نہیں کیا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازنے تحقیقات پراثراندازہونے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے نیب ریفرنسز میں ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے وہ آج عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں