58

جعلی اکاﺅنٹس کیس آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال نیب ٹیم کے سامنے پیش

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور جوائنٹ وینچر کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں طلب کررکھا تھا، پی پی کی مرکزی رہنما نیب ٹیم کے سامنے پیش ہو گئیں،فریال تالپور کا جوائنٹ وینچرکیس سے متعلق بیان ریکارڈ کیا جار ہا ہے ،ڈی جی نیب عرفان منگی خود فریال تالپور کا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں ،ڈی جی نیب کے ہمراہ 4 تفتیشی افسران بھی موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں