88

لاہور میں نوجوان نے قبر سے نومولود کی میت چرا لی

لاہور کے قبرستان میں میتیں بھی محفوظ نہ رہیں۔میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے بادامی باغ کے قبرستان سے نومولود کی میت چرا لی۔میت چرانے والا بھکاری تھا اور سڑک پر میت کو رکھ کر بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔جب کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قبر سے میت چرانے والے سفاک شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کو بھی شخص آئندہ یہ کام کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

ماضی میں بھی اس طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آئے تھے۔اس سے قبل بھی صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے قبرستان میانی صاحب میں دفنائے گئے مُردوں کے قبروں سے چوری ہونے کے خوفناک انکشاف ہوا تھا،مردوں کے قبروں سے چوری ہونے کے خوفناک انکشاف کے بعد پولیس تھانہ مزنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبرستان کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ سمیت 2 گورکنوں رمضان اور غلام حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ مزنگ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس گھناؤنے دھندے کا انکشاف اُس وقت ہوا جب سجاد نامی درزی نے اطلاع دی کہ اُس کی نومولود بچی ایک روز قبل سر گنگارام ہسپتال میں پیدا ہوئی اور جنم لینے کے بعد فوت ہو گئی۔بچی کو پیر کے روز دفنا دیا گیا۔

گزشتہ روز وہ قبر پر پرندوں کے لئے باجرہ ڈالنے گیا تو اُس نے دیکھا کہ قبر ٹوٹی ہوئی ہے اور اُس میں سے بچی کی میت غائب ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے قبرستان میانی صاحب کا سرچ آپریشن کرتے ہوہئے قبرستان میانی صاحب کے سکیورٹی گارڈ سمیت گورکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں