65

کرتار پور راہداری ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع

کرتار پور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان زیرو پوائنٹ پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں ۔

ضرور پڑھیں: صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو روکیں گے، آصف زرداری
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے تکنیکی ماہرین اور دفتر خارجہ کے نمائندے شریک ہیں ، دونوں اطراف کے وفود کے درمیان مذاکرات زیر و پوائنٹ پر ہو رہے ہیں ۔مذاکرات میں راہداری کے اطراف باڑ لگانے اور سڑک کے ڈیزائن پر بات ہو گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ مذاکرات دراصل دو اپریل کو واہگہ بارڈر پر طے تھے تاہم بھارت نے عین موقع پر مذاکرات منسوخ کر دیئے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے افسوس کا اظہار بھی کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں