67

کسی کوسازش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کوسازش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،سازشیں ناکام ہونگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوری آباد پائپ لائن اورٹرانسمیشن لائن سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں،نیب کے تمام سوالات کے جوابات دے دیئے،تفتیش کے دوران نیب سے مکمل تعاون کروں گا،مرادعلی شاہ نے کہا کہ ڈی جی نیب پہلے جے آئی ٹی میں نہیں تھے ،نیب حکام کودعوت دی ہے کہ تھرآئیں اور ہمارا کام دیکھیں،امید ہے نیب حکام میری دعوت قبول کریں گے-

انہوں نے کہا کہ عدالت کہہ چکی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالیں،میرا نام زبردستی جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا، مجھے دوبارہ بلانے کیلئے کچھ نہیں کہا گیا ،نیب نے مجھے دوبارہ طلب نہیں کیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جے آئی ٹی پڑھیں تو صاف لگتاہے میرا نام زبردستی ڈالا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں