52

پشاور آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک کر دیئے : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہاہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلا ک کر دیاہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اے ایس آئی قمر عالم شہید ہو گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور خیبر پختون خواہ پولیس نے حیات آباد میں آپریشن کیا جو کہ گزشتہ رات شروع کیا گیا جس دوران پانچ دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ ایک پولیس افسر شہید ہو گیاہے جن کا نام قمر عالم ہے ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، ہلاک دہشتگردی کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں ہیں جس کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانے کے علاوہ علاقے کی کلیئرنس جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ اے ایس آئی قمر عالم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں