63

جوائنٹ وینچر کیس، فریال تالپور کی 29 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے جوائنٹ وینچر کیس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنمافریال تالپور کی 29 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی جوائنٹ وینچر کیس میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔

سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کل 11بجے طلب کیاہے، خدشہ ہے نیب گرفتار نہ کرلے،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عبوری ضمانت دی جائے ۔عدالت نے پیپلزپارٹی کی رہنما کی 29 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں